• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 3 days ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9347
    Syed Muhammad
    Moderator

    ویب ڈیسک – سعودی محکمہ پاسپورٹ نے بیرون مملکت موجود مخصوص تارکین وطن کے زائد المیعاد خروج وعودہ (ایگزٹ ری انٹری) اور اقاموں میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ خروج وعودہ ویزے پر تجارتی پیشہ ہولڈر جن غیرملکیوں کے اقامے یکم سے 31 اگست کے دوران ختم ہوگئے ہیں ان کے اقاموں میں ایک ماہ کی توسیع مفت ہوگی۔

    محکمہ پاسپورٹ کے مطابق جو گھریلو ملازمین خروج و عودہ ویزے پر مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ان کے اقامے ختم ہوگئے ہیں ان کے اقاموں اور خروج وعودہ ویزے میں 30 ستمبر تک توسیع مفت کردی جائے گی۔

    ’ایسے غیرملکی جو خروج وعودہ ویزے پر مملکت سے باہر گئے ہوئے ہیں اور ان کے اقامے موثر ہیں ان کے خروج وعودہ میں توسیع 30 ستمبر تک مفت ہوگی۔

    محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ جو غیرملکی خروج وعودہ یا خروج نہائی ویزا لے کر سعودی عرب میں مقیم ہیں اور سفری پابندیوں کی وجہ سے وہ خروج وعودہ ویزا یا خروج نہائی استعمال نہیں کرسکتے ہیں ان کے ویزوں میں 30 ستمبر تک توسیع مفت کی جائے گی۔

    اقامہ جات اور ویزہ جات میں توسیع خودکار نظام کے تحت ہوگی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ سلمان بن عبدالعزیزکے حکم پر غیر ملکیوں کے اقاموں اور ویزوں میں 2 مرتبہ 3 ماہ کی مفت توسیع کی جا چکی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.