• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 month ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10286
    Syed Muhammad
    Moderator

    سعودی فضائی کمپنی دہلی ممبئی اسلام آباد، کراچی اور پشاور سمیت 33 بین الاقوامی شہروں کے لیے اپنی پروازیں چلائے گی۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی نے نومبر سے اپنی بین الاقوامی پروازیں مکمل بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور اسلام آباد، کراچی اور پشاور سمیت 33 بین الاقوامی شہروں کے لیے اپنی پروازیں چلائے گی۔

    سعودی ائیرلائنز نے مارچ میں کرونا وائرس کی وَبا پھیلنے کے بعد اندرون اور بیرون ملک اپنی پروازیں بند کردی تھیں۔البتہ اس نے مئی میں سعودی حکومت کے فیصلے کے بعد اندرون ملک اور ستمبر میں جزوی طور پربین الاقوامی پروازیں بحال کی تھیں اور صرف مخصوص بین الاقوامی شہروں کے لیے پروازیں چلائی جارہی تھیں۔

     

     سعودی ائیرلائنز نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی ہے کہ ایمسٹرڈیم ، فرینکفرٹ ، لندن ، میڈرڈ اور پیرس سمیت متعدد یورپی شہروں کے لیے پروازیں چلائی جائیں گی۔وہ واشنگٹن کے لیے فی الحال (ہفتے میں) ایک پرواز چلائےگی۔

    پاکستان کے تین شہروں اسلام آباد، کراچی اور پشاور کے علاوہ عمان ، ابوظبی ، بحرین، بیروت ، کویت ،ڈھاکا ، گوانگ ژو، جکارتہ ، کوچی ، منیلا ، بھارت کے دارالحکومت دہلی اور جنوبی شہر ممبئی کے لیے بھی سعودی فضائی کمپنی اپنی پروازیں بحال کررہی ہے۔

    سعودی ائیرلائنز نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پرواز کی بکنگ سے قبل جائے منزل ملک کی شرائط وضوابط اور پابندیوں کو ملاحظہ کر لیں۔ وہ کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ ہدایات کو بھی ملاحظہ کر لیں تاکہ انھیں قبل از وقت یہ معلوم ہوسکے کہ انھیں سعودی ائیر لائنز پر سفر کے وقت کن شرائط وضوابط اورقدغنوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔

    واضح رہے کہ سعودی ائیرلائنز نے ستمبر میں جزوی طور پر اپنی بین الاقوامی پروازیں بحال کردی تھیں اور اس کے طیاروں کے ذریعے بیرون ملک پھنسے ہوئے سعودی شہریوں یا مکینوں کو واپس مملکت میں لانے اور سعودی عرب سے سفارتی عملہ یا بیرون ملک بین الاقوامی اداروں میں کام کرنے والے لوگوں کو باہر لے جانے کا عمل شروع کیا گیا تھا۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.