• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12753
    Aliya Sultan
    Participant

    سعودی حکومت نے خواتین کو فوج میں بھرتی کرنے کی اجازت دے دی ہے ،سعودی وزارت دفاع کے احکامات کے بعد مردوں کے علاوہ خواتین بھی فوج میں تعیناتی کی درخواست دائر کر سکیں گی اور آن لائن پورٹل کے ذریعے درخواست دائر کرنے کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے ۔

    سعودی عرب کی آرمی، ایئر فورس، نیوی، سٹریٹیجک میزائل فورس اور میڈیکل سروس میں سپاہی سے لے کر سارجنٹ تک کی تعیناتیوں کے لیے درخواست دی جا سکتی ہے۔ تمام درخواست گزاروں کو طبی لحاظ سے تندرست ہونے کے علاوہ داخلے کی تمام شرائط پر پورا اترنا ہوگا تاہم خواتین کے لیے اضافی شرائط رکھی گئی ہیں۔کوئی بھی خاتون پہلے سے سرکاری ملازم فوج میں بھرتی ہونے کی اہل نہیں، متعلقہ خواتین کو 21 سے 40 سال تک کی عمر کا ہونا چاہیے اور ان کا قد 155 سینٹی میٹر یا اس سے زیادہ ہونا لازم ہے۔

    خواتین درخواست گزاروں کے لیے سکول کی تعلیم ہونا لازمی ہے، اس کے علاوہ ان کے پاس ذاتی شناختی کارڈ ہونا چاہیے تاہم غیر ملکی سے شادی کرنے کی صورت میں سعودی خاتون فوج میں بھرتی کی اہل نہیں۔مردوں کے لیے 17 سے 40 سال کی عمر کی شرط کے علاوہ کم از کم قد 160 سینٹی میٹر ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.