- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 1 week ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ریاض ( ویب ڈیسک) سعودی عرب کے محکمہ پاسپورٹ نے مملکت میں مقیم غیر ملکیوں کی سہولت کیلئے ان کے وزٹ ویزے میں رکاوٹوں کو دور کردیا، اب اقامہ ختم ہونے پر بھی پر رشتہ دار کے وزٹ ویزے میں توسیع کی جاسکے گی۔
اس حوالے سے سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ مملکت میں قانونی طور پر مقیم غیرملکی اقامہ ختم ہونے پر بھی اپنے رشتہ دار کے وزٹ ویزے میں توسیع کرا سکتا ہے، اقامے کا ختم ہونا رشتہ دار کے وزٹ ویزے میں توسیع میں حائل نہیں ہوگا۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ سے ایک مقیم غیرملکی نے دریافت کیا تھا کہ ان کا اقامہ ختم ہوگیا ہے کیا وہ ابشر سے اپنے مہمان کے وزٹ ویزے میں توسیع کرا سکتے ہیں؟
محکمہ پاسپورٹ نے ٹوئٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ مقیم غیرملکی اقامہ ختم ہونے پر اپنے کسی عزیز کے وزٹ ویزے میں توسیع کرا سکتا ہے، اقامہ ختم ہونے سے یہ سہولت ختم نہیں ہوگی۔
محکمہ پاسپورٹ نے مزید کہا کہ مقیم غیرملکی کی سعودی عرب واپسی کی شرط یہ ہے کہ ویزا (خروج وعودہ) مؤثر ہو، اقامے کی میعاد ختم نہ ہوئی ہو اور پی سی آر سعودی عرب میں رجسٹرڈ ادارے سے حاصل کیے ہوئے ہو۔
This article originally appeared on ARY News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use