- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
Photo by Loïc Manegarium from Pexels
اسلام آباد: پاکستان کی چین کو پارکو کوسٹل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں شراکت داری کی پیشکش جبکہ گزشتہ برس سعودی عرب کو یہ پیشکش کی گئی تھی، جس پر حال ہی میں سعودی عرب کے سفیر نے جوابدیا تھا کہ وہ اس پر مثبت انداز میں غور کریں گے۔
روزنامہ جنگ میں خالدمصطفی کی شائع خبر کے مطابق، پاکستان نے چین کو سی پیک کے منصوبے کے تحت 9 ارب ڈالرز کے پارکو کوسٹل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس میں شراکت داری کی پیشکش کی ہے۔
پاکستان نے دسویں پاک۔چین، جے سی سی اجلاس کے ایجنڈے میں اس کے علاوہ دیگر منصوبوں کو بھی شامل کیا ہے, جس میں موجودہ ریفائنریز کی اپ گریڈیشن، انڈر گرائونڈ گیس اسٹوریجز، تلاش اور پیداواری سرگرمیوں کا قیام، سرحدی اور مشکل علاقوں جیسا کہ بلوچستان اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں قومی زلزلہ سرویز کے منصوبے شامل ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر نے سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی کو ستمبر، 2020 کو خط لکھا تھا اور سعودی عرب کو پارکو میں شراکت دار بننے کی دعوت دی تھی تاکہ 25 لاکھ بی پی ڈی کی پارکو کوسٹل ریفائنری انسٹال کی جاسکے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.