- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ریاض: مسجد الحرام سے مسلح شخص گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار کیا جانے والا مسلح شخص مسجد الحرام میں دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی بھی کررہا تھا۔
ہم نیوز نے سعودی عرب کے خبر رساں ادارے ایس پی اے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حرم سکیورٹی فورس نے 30 مارچ 2021 بروزمنگل، ایک مسلح شخص کو گرفتار کیا ہے۔
خلیجی اخبار نے گرفتار کیے جانے والے مسلح ملزم کی تصویر بھی وزارت داخلہ کی سائٹ سے شائع کی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق مسلح شخص کو مسجد الحرام کی پہلی منزل پر عصر کے بعد گھومتے ہوئے اور دہشت گرد تنظیموں کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا-
سیکیورٹی فورسز نے جب اس شخص کو گرفتار کیا تو اس کے پاس سے دھار والے آلے برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حرم سکیورٹی فورس فوری طور پر ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی عمل میں لائی ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.