› Jirga › International
- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
November 11, 2020 at 10:02 pm #10660
Syed Muhammad
Moderatorجدہ : سعودی عرب کے شہر کے جدہ میں پہلی عالمی جنگ کے اختتام میں تقریب جاری تھی کہ وہاں پر دھماکہ ہو گیا جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوئے۔ اس تقریب میں کئی ممالک کے نمائندے شریک تھے۔
تفصیلات کے مطابق عیسائیوں ایک کے قبرستان میں پہلی جنگ عظیم کی یاد کے اختتام سے ایک تقریب جاری تھی جسے ایک دیسی ساختہ بم سے نشانہ بنایا گیا۔ کہا رہا ہے کہ اس تقریب میں کئی یورپی ممالک کے نمائندے شریک تھے۔ اس حملہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہو ا لیکن 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں ایک کا تعلق یونان سے ہے۔
Remembrance Service attacked by Islamic militants
Several people were wounded after an IED attack at a World War I commemoration ceremony attended by European diplomats at a non-Muslim cemetery in Jeddah, Saudi Arabia, France’s foreign ministry said. https://t.co/D0r98H9qgj pic.twitter.com/HFVU7QEs6H
— Active-Patriot (@PatriotActive66) November 11, 2020
سعودی عرب کی جانب سے تاحال اس حملے کے بارے میں کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔
فرانس، یونان، اٹلی، برطانیہ اور امریکہ کے سفارت خانوں کے مشترکہ بیان میں اس حملے کو “بزدلانہ” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔ ان تمام ممالک کے سفارتکار اس تقریب سے شریک تھے-
بیان میں کہا گیا ہے کہ “بے گناہ لوگوں پر ایسے حملے شرمناک اور انصاف سے ماورا ہیں ،” انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے دوران سعودی حکام سے اپنی حمایت کا وعدہ کیا ہے۔
British Embassy press release following the attack at Jeddah Cemetery today. We strongly condemn this cowardly attack, wish those injured a prompt recovery, and support the Saudi authorities as they investigate this attack. pic.twitter.com/N9SU0QjdNp
— UKinSaudiArabia 🇬🇧 (@UKinSaudiArabia) November 11, 2020
جدہ کے گورنر شہزادہ مشعل بن ماجد بن عبد العزیز نے ناکام اور بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والوں کی جدہ کے ایک اسپتال میں عیادت کی، جہاں انہیں اعلی سطح کی طبی امداد دی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ 29اکتوبر کو فرانس کے قونصل خانے میں جو جدہ میں قائم ہے ایک سکیورٹی گارڈ کو سعودی شہری کی جانب سے چاقو سے حملہ کر زخمی کر دیا گیا تھا۔ اسی روز فرانس میں بھی تین افراد کو چاقو سے ہلاک کیا گیا تھا۔
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.