Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10251
    Syed Muhammad
    Moderator

    ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں المراکز العربیہ کمپنی نے مشرقی علاقے کے معروف شہر ظہران کے الظہران مال میں ملک کے سب سے بڑے سینما گھر کے افتتاح کا اعلان کیا ہے۔

    ویب سائٹ کے مطابق المراکز کمپنی نے بیان میں کہا کہ نیا سینما گھر966 مربع میٹر اراضی پر بنایاگیا ہے۔ اس میں 237 نشستوں کی گنجائش ہے اور یہ 18 فلمی اسکرینز پر مشتمل ہے۔ المراکز کمپنی نے کہا کہ یہ سینما گھرکورونا وائرس سے بچاو¿ کی تدابیر کی پابندی کرتے ہوئے 50 فیصد کی گنجائش سے شروع کیا جارہا ہے اور تا اطلاع ثانی اسی طرح کام کرے گا۔

    المراکز کمپنی کے بموجب سینما گھر نے آن لائن مشین ٹکٹوں کے نصب کی ہے۔ شائقین کو اسی مشین سے ٹکٹ حاصل کرنے کی ترغیب دی جارہی ہے۔کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین فیصل الجدیعی نے کہا ہے کہ مملکت میں سب سے بڑے سینما گھر کے افتتاح کا پروگرام وژن2030 کے اہداف کی تکمیل کے لیے کیا گیا۔

    الجدییعی نے کہا کہ ظہران مال میں سینما گھر کے افتتاح سے کمپنی کے تجارتی مراکز میں دسویں سینماگھر کا اضافہ ہوا ہے۔ یہ کمپنی مملکت کے مختلف علاقوں میں 103 فلمی اسکرینز کی مالک ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.