• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10686
    Shahid Masood
    Participant

    ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے سرکاری استغاثہ نے کسی درخت یا پودے کو کاٹنے والے فرد کو کڑی سزائیں سنانے کا اعلان کیا ہے اور ایسے کسی بھی فرد پر80لاکھ ڈالر (تین کروڑ سعودی ریال)جرمانہ عاید کیا جائے گا۔اس کو10 سال تک قید کی سزا سنائی جائے گی یا یہ دونوں سزائیں بیک وقت بھی سنائی جاسکتی ہیں۔

    میڈیارپورٹس کے مطاق سعودی پراسیکیوشن نے ٹویٹر پرلکھا کہ درختوں کی کٹائی،جڑی بوٹیوں یا پودوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے، انھیں ان کے تنے،پتوں، شاخوں یا کسی بھی حصے سے محروم کرنے یا ان کی مٹی کی تبدیلی کے ذمے دار افراد کو مملکت کے ماحولیاتی قانون کے تحت کڑی سزائیں سنائی جائیں گی۔

    لندن سے گرفتاری کاڈر، نوازشریف سعودی عرب میں پناہ لینے کے لیے کوشاں

    درخت کاٹنے والوں کے لیے ان کڑی سزاؤں کا اعلان سعودی عرب کے ویژن 2030 کے مطابق کیا گیا ہے۔اس کا مقصد آیندہ عشرے کے اختتام تک مملکت میں ماحولیاتی استحکام کا حصول ہے۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.