• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14903
    Syed Muhammad
    Moderator

     کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد آٹھ ہزار 78 ہو گئی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)

    سعودی عرب میں چند دنوں سے کورونا کے نئے کیسز میں کمی  کے بعد پھر سے اضافہ ہوا ہے۔ منگل کو ایک ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 47 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 847 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘

    وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 14 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کرسات ہزار 188 ہو گئی ہے۔‘

    وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 8 ہزار 78 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 384 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘

    وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 226 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 250 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘

    شرقیہ ریجن میں 122،عسیر ریجن میں 73، مدینہ ریجن میں 70، جازان ریجن میں 48، القصیم ریجن میں 37، تبوک ریجن میں 33، نجران ریجن میں 26، حائل ریجن میں 19، الباحہ ریجن میں 17 ،الحدود الشمالیہ میں 16 جبکہ الجوف ریجن میں 10 مریض سامنے آئے ہیں۔

    اب تک چار لاکھ 35 ہزار 27 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے 4 لاکھ 19 ہزار 761 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔

    وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.