• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11556
    Syed Muhammad
    Moderator

    ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی حکومت نے ریاست کی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے درجنوں امام مساجد کو ان کے منصب سے ہٹاتے ہوئے انھیں برطرف کر دیا ہے۔

    سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام مساجد کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔ مملکت ایسے اقدام نہیں اٹھانا چاہتی تاہم انھیں آگاہ ہونا پڑے گا کہ ان کے منصب کے تقاضے کیا ہیں۔

    مسلمانوں کی مقدس ترین سرزمین پر کرسمس اشیا کی کھلے عام فروخت، دکانوں پرسانتا کلاز اور کرسمس ٹری دیکھ کر سعودی شہری بھی ششدر

    اتنی بڑی تعداد میں امام مساجد کی برطرفی کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ اپنے کاموں میں تساہل سے کام لے رہے تھے۔ اب کی ان افراد کی جگہ ایسے لوگوں کو بھرتی کیا گیا ہے جو منبر کے توسط سے وزارت کی ہدایت کو عوام تک پہنچا سکیں۔

    This article originally appeared on Dunya News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.