- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ویب ڈیسک 29 اکتوبر 2020
ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ زائرین کو عمرہ ادائیگی سے قبل ریاست میں داخل ہونے بعد میڈیکل آئسولیشن میں رہنا پڑے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کے نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے عمرہ ادائیگی سے متعلق جاری بیان میں کہا کہ کرونا وبا کے باعث عمرہ زایرن کو چار مرحلوں سے گزرنا پڑے گا۔
ڈاکٹر عبدالفتاح کا کہنا تھا کہ عمرہ زائرین کے لیے مکہ مکرمہ میں ہوٹل مختص کردئیے گئے ہیں جس کے دس فیصد کمرے ایسے ہوں گے جو کرونا مثبت آنے کے شبے میں مبتلا زائرین کےلیے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تمام زائرین کو مکمل انشورنس سروس کے تحت علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔
سعودی نائب وزیر کا کہنا تھا کہ ہر گروپ میں 3300 تک عمرہ زائرین ہوں گے اور ہر گروپ کو مسجد الحرام میں تین گھنٹے تک عمرہ کا موقع دیا جائے گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ ریاست ہر ملک سے آنے والے زائرین کو خوش آمدید کہتا ہے کہ لیکن اب صرف ممالک کے زائرین کو آنے کی اجازت ہوگی جہاں وائرس کے خطرات کا تناسب کم ہوگا جبکہ عمرہ کرنے والے زائرین کی عمر بھی 18 سے 50 برس کے درمیان ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عمرہ زائرین کےلیے یہ بھی شرط ہے کہ زائر لاعلاج امراض سے پاک ہو اور پی سی آرسرٹیفکیٹ دکھائے بصورت دیگر ویزا نہیں ملے گا۔
This article originally appeared on ARY News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.