- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
جدہ :سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کیلئے بڑی سہولت دیدی ،ایسے تمام افراد جنہوں نے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسی نیشن لگوائی ہوگی وہ بغیر قرنطینہ کے عمرہ کی ادائیگی کر سکیں گے ۔
سعودی عرب کی خبررساں ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے شرائط میں نرمی کر دی ہے جس کے مطابق سعودی عرب حکومت کی جانب سے منظور شدہ ویکسین لگوانے والے غیر ملکی زائرین کو سعودی عرب میں آمد کے ساتھ ہی بغیر کسی قرنطینہ کے عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔
اس کے علاوہ ایسے افراد جنہوں نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے منظور شدہ ویکسین لگوائی ہوئی ہے انہیں عمرہ کی ادائیگی سے قبل 3 دن تک قرنطینہ میں رہنا پڑے گا اور 48 گھنٹوں بعد ان افراد کو منفی کرونا ٹیسٹ کی صورت میں عمرہ کی اجازت دی جائے گی۔
سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے آئیں تاکہ انہیں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
سعودی وزارت صحت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام زائرین کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے ممالک سے کرونا وائرس کی ویکسین کی ضروری خوراک مکمل کر کے آئیںتاکہ انہیں کوئی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
دوسری طرف کوویڈ 19 کی نئی قسم جس کی ابتدا جنوبی افریقہ سے ہوئی اور اسے اومیکرون کا نام دینا گیا ہے کے ظہور پذیر ہونے پر سعودی عرب نے ملک میں داخلے کے لیےنئی شرائط کا اعلان کر دیا ہے،اس کے مطابق 18 ممالک کے شہریوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، خواہ ان کو ویکسین کروائی گئی ہو،سعودی عرب نے ملاوی، زامبیا، مڈغاسکر، انگولا، کوموروس، جنوبی افریقہ، نمیبیا، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، لیسوتھو، ایتھوپیا اور ایسواتینی جیسے ممالک سے داخلے معطل کر دیے ہیں۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.