- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
سعودی عرب نے مملکت کی پہلی ویمن فٹبال لیگ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔
ترک خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فٹبال ایسوسی ایشن نےکہا ہےکہ مملکت کی تاریخ میں پہلی بار ویمن فٹبال لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
سعودی فٹبال ایسوسی ایشن کے مطابق لیگ کا انعقاد رواں ماہ کی 22 تاریخ سے ہورہا ہے، لیگ 2 مرحلوں میں کھیلی جائے گی، ملک بھر سے 16 ٹیمیں پہلے مرحلے میں ریاض، جدہ اور دمام میں میچز کھیلیں گی جب کہ دوسرا مرحلہ آئندہ سال کے آغاز میں جدہ میں کھیلا جائےگا۔
خیال رہے کہ سعودی حکمرانوں کی جانب سے وژن 2030 کے اعلان کے بعد سے مملکت میں بہت سی سماجی ، ثقافتی، معاشی اور سیاسی تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔
اس سلسلے میں خواتین کے حوالے سے بہت سی پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے جن میں خواتین کے لیے عبایا کی پابندی کے خاتمے سمیت خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت شامل ہے۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.