• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12452
    Syed Muhammad
    Moderator

    ریاض ،سعودی عرب نے پاکستانیوں کے سفر پر پابندی عائد کردی ۔پاکستانیوں پر سعودی عرب میں داخلے پر پابندی کورونا وائرس کی نئی لہر کے اندیشے کےے باعث لگائی گئی ہے ۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ  کل رات نو بجے کے بعد کوئی بھی پاکستانی سعودی عرب کے لئے سفر نہیں کرسکے گا۔ تاہم سعودی عرب سے پاکستان کے لئے پروازوں کو سلسلہ جاری رہے گا۔

    سعودی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردی نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کے اطلاق سے قبل پی آئی اے کی پروازوں سیالکوٹ دمام، ملتان تا مدینہ اور اسلام آباد تا ریاض معمول کے مطابق چلیں گی جب کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کو واپس لانے کے لیے پروازیں جاری رکھی جائیں گی۔

    ترجمان سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ اس پاپندی پر عمل درآمد بدھ 3 فروری کی رات 9 بجے سے ہو گا۔ یہ پابندی وبا کی موجودہ صورتحال اورصحت عامہ کے پیش نظر عائد کی گئی ہے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق یہ پابندی 20 ممالک سے آنے والوں پر عائد کی گئی ہے جن میں پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، آئرلینڈ، اٹلی اور برازیل  شامل ہیں۔

    عارضی پابندی کا شکار ممالک میں پرتگال، ترکی، جنوبی افریقا، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، فرانس، لبنان، جاپان اور مصر بھی شامل ہیں۔

    پی آئی اے ترجمان کے مطابق جو مسافر پاکستان تا سعودی عرب پروازوں پر بک تھے ان کی  بکنگ پابندی کے خاتمے تک ملتوی کی جارہی ہیں، پابندی ختم ہوتے ہی تمام بکنگ کو پہلی پروازوں پر بحال کردیا جائے گا، تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ مزید معلومات یا بکنگ کی تبدیلی کے لیے پی آئی اے سے رابطے میں رہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.