• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11020
    Syed Muhammad
    Moderator

    ریاض: سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کی جائزہ رپورٹ کو خوش آئند قراردیا ہے۔

    ہم نیوز نے خلیج کے مؤقرانگریزی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے سینٹرل بینک اورمتحدہ عرب امارات کے سینٹرل بینک نے مشترکہ طور پر اتوار کے دن کہا ہے کہ دونوں ممالک کی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے لیے عابر نام تجویز کیا گیا ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو تیس کروڑ ڈالر فراہم کریگا

    خلیجی اخبار کے مطابق دونوں ممالک کے مرکزی سینٹرل بینکوں کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اس ضمن میں جائزہ رپورٹ متعلقہ حکام کو بھیج دی گئی ہے، جو مثبت آئی ہے۔

    اخبار کے مطابق مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے حوالے سے کیے جانے والے سروے کے نتائج توقعات کے عین مطابق آئے ہیں جو دونوں ممالک کے سینٹرل بینکوں کے لیے خوش آئند ہیں۔

    قطر ایئرپورٹ کے باتھ روم میں بچہ پھینک جانے والی خاتون کی شناخت ہوگئی، شرمناک کہانی بھی منظرعام پر

    ہم نیوز نے خلیجی اخبار کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کے سینٹرل بینکوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی سے ان کی ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مشترکہ تجارتی قانون ادائیگی کے لیے مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کے اجرا کے امکانات کا جائزہ لینے کی خاطر سروے کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    دبئی کے حکمران کی بیوی کے باڈی گارڈ سے ناجائز تعلقات، خاموش رہنے کے لئے دئیے تھے 12کروڑ روپے

    دونوں ممالک کے سینٹرل بینکوں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ مالیاتی لین دین میں عابر نامی مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی استعمال کی جائے گی۔

    سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے اس امید کا بھی اظہا رکیا ہے کہ مشترکہ ڈیجیٹل کرنسی کی بدولت ترسیل زر کے اخراجات کم ہوں گے، تکنیکی خطرات میں کمی آئے گی اور ان سے نمٹنے میں بھی آسانی ہو گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.