- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 month, 1 week ago by
admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ریاض: عالمی وباء کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث سعودی عرب نے مزید 7 ملکوں سے پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جمہوریہ مالاوی، زامبیا، مڈغاسکر، انگولا، جمہوریہ سیشیلز، موریشس اور کومو روس سے پروازیں معطل کردی گئی ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ان ملکوں سے سعودی عرب آنے والوں کو تیسرے ملک میں 14روزہ قرنطینہ کرنا ہوگا، پابندی سعودی شہریوں سمیت غیر ملکیوں پر بھی نافذ ہوگی۔
خیال رہے کہ سعودی عرب وزارت داخلہ نے جنوبی افریقا سمیت 7 ممالک کے لیے پروازیں پہلے ہی معطل کی ہوئی ہیں اُن میں نمیبیا، موزمبیق، زمبابوے اور دیگر افریقی ملک شامل ہیں۔
ادھر مالدیپ نے جنوبی افریقہ، بوٹسوانا، زمبابوے، موزمبیق، نمیبیا، لیسوتھو اور ایسواتینی کے مسافروں پر پابندی لگا دی اور گزشتہ 2 دنوں میں ان 7 افریقی ملکوں سے آنے والوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔
اسرائیل نے بھی آج شام سے تمام غیر ملکیوں کے لیے اپنی سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آسٹریلیا میں اومی کرون قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، آسٹریلین طبی حکام کے مطابق جنوبی افریقہ سے سڈنی آنے والے 2 مسافروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use