• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13400
    Syed Muhammad
    Moderator

    سعودی عرب نے آئندہ دہائیوں میں کاربن کے اخراج اور دس ارب درخت لگانے کے ذریعے ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے ایک ملک گیر مہم شروع کی ہے۔

    سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی گرین پروگرام کا مقصد سال 2030 تک قابل تجدید ذرائع سے اپنی ضرورت کی پچاس فیصد توانائی پیدا کرکے دھویں کے اخراج کو کم کرنا ہے۔

    سعودی عرب کے خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب مشرق وسطی سبز اقدام پر دیگر عرب ریاستوں کے ساتھ کام کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے تاکہ دنیا کے سب سے بڑے جنگلاتی بحالی کے پروگرام کے تحت مزید چالیس ارب درخت لگائے جاسکیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.