Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13343
    Syed Muhammad
    Moderator

    سعودی عرب کی بری فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن عبداللہ المطائر نے جمعرات کے روز راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور باہمی مفادات سے متعلق معاملات سمیت دفاعی شعبے میں تعاون اور فوجی تربیت کے معاملات زیربحث آئے۔

    دورہ کرنے والی معزز شخصیت نے علاقے میں امن کی بحالی خصوصاً افغان امن عمل کیلئے پاک فوج کی مخلصانہ کوششوں کا اعتراف کیا۔

    پاک فوج کے سربراہ نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سعودی عرب سے اپنے قریبی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.