› Jirga › Social Arena
- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
November 10, 2020 at 6:46 pm #10630
Shaista Khan
Participantلاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماسٹرٹائلز کے مالک کی صاحبزادی اور جلال اینڈ سنز کے مالک کے صاحبزادے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے جسے انٹرنیٹ صارفین پاکستان کی مہنگی ترین شادی قرار دے رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس شادی میں مٹھائیاں 24قیراط سونے کے ورق میں مہمانوں کو پیش کی گئی اور بیرون ممالک سے ڈانسرز منگوائی گئی تھیں۔
مہمانوں میں فردوس عاشق اعوان، راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور ابرار الحق سمیت کئی شخصیات بھی شامل تھیں۔ دولہا دلہن کا نکاح مولانا طارق جمیل نے پڑھایا۔
رپورٹ کے مطابق اس شادی میں مہندی سے لے کر ولیمے تک ہر تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔
کچھ لوگوں نے انٹرنیٹ پر ان کی تعریف کی مگر کچھ لوگوں نے اس قدر فضول خرچی پر تاسف کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ یہی رقم کسی اچھے کام پر خرچ کر دینی چاہیے تھی۔
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.