- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
سویڈن کی وزیراعظم میگڈالینا اینڈرسن نے منتخب ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے استعفیٰ اپنی اتحادی جماعت گرین پارٹی کی جانب سے بجٹ پلان پر دو جماعتی اتحاد سے الگ ہونے کے بعد دیا۔
ایک بیان میں ملک کی پہلی خاتون سوشل ڈیمو کریٹک وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ یک جماعتی حکومت کی وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ و ہ اس حکومت کی قیادت نہیں کریں گی جس کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھے ہوں۔
میگڈالینا اینڈرسن یونیورسٹی سٹی اپسالا سے فارغ التحصیل ہیں اور ایک جونیئر سوئمنگ چیمپئن رہ چکی ہیں۔ انھوں اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1996 میں اس وقت کے وزیر اعظم گوران پرسن کی سیاسی مشیر کے طور پر کیا۔ وہ گذشتہ سات سال وزیر خزانہ کے طور پر گزار چکی ہیں۔
میگڈالینا اینڈرسن کے انتخاب سے پہلے سوئیڈن واحد نارڈک ریاست تھی جہاں کبھی بھی کوئی خاتون وزیر اعظم نہیں آئی تھیں۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.