Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 weeks ago by Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7973
    Zaid
    Moderator

    کراچی:سپرہائی وے مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،11 ہزار قربانی کے جانورمویشی منڈی پہنچ گئے ، ایس اوپیز عملدرآمدمزیدسخت کردیا گیا ہے ۔

    ایشیاءکی سب سے بڑی مویشی منڈی میں آہستہ آستہ تیزی آنے لگی ہے ،پنجاب ،بلوچستان اور سندھ کے شہروں لاہور،فیصل آباد،راجن پور، شیخوپورہ ،اوکاڑہ،رحیم یارخان،صادق آباد،سبی، لاڑکانہ ،جیکب آباد،نواب شاہ،نوشہروفیرز، مورو،جام شورو سے ٹرک اور ٹرالرکے ذریعے گیارہ ہزارسے زائد قربانی کے جانورمویشی منڈی لائے جاچکے ہیں۔

    مویشی منڈی کے میڈیا کوآرڈینیٹر ذکی ابڑو نے بتایا کہ کورونا کی صورتحال کے سبب روزانہ کی بنیادپروقفے وقفے سے ہربلاک میں ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمدکرایاجاررہاہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر لاﺅڈاسپیکرسے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے،جانوروں کی فیومیگیشن کے ساتھ جراثیم کش اسپرے بھی کیا جارہاہے،کورونا ایس اوپیزکے تحت ایک ہزارسے زائدرقبے پرمویشی منڈی میں نئے بلاکس کیلئے زمین بھی ہموارکردی گئی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.