Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #16996
    Shahid Masood
    Participant

    دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے یقین ظاہر کیا ہے کہ عظیم کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی میراث ان تمام لوگوں کے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی جو ان کا مشن آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں اور مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی تسلط کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

    انہوں نے جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قوم انصاف اور آزادی کے لئے سید علی گیلانی کی انتھک جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جو انہوں نے اپنی زندگی کے آخری سانس تک جاری رکھی۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنے تک ان کی تمام ممکنہ مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔افغانستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط اور اقتصادی استحکام اور ترقی کے ہمارے وژن کی تکمیل کے لئے بھی افغانستان میں امن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.