Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15203
    Zaid
    Moderator

    پاکستان اور چین نے اب تک چین، پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت انیس منصوبے مکمل کرلیے ہیں جبکہ اٹھائیس منصوبوں پر کام جاری ہے اور مزید اکتالیس منصوبے زیر غور ہیں۔

    وزارت خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ دونوں ممالک معیاری اقتصادی ترقی اور بڑھتے ہوئے علاقائی روابط کیلئے سی پیک پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سات سال سے سی پیک منصوبوں سے چھبیس ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے اور مقامی صنعت کو فروغ ملا۔ترجمان نے کہاکہ سی پیک موٹر وے منصوبوں سے روزگار کے پچاس ہزار سے زائد مواقع پیداہوئے۔فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ 1967ء سے پہلے کی سرحدوں اور القدس الشرف کے دارالحکومت کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ معاہدوں پرمبنی ایک قابل عمل، آزاد اور متحد فلسطینی ریاست کا قیام فلسطین کے مسئلے کا واحد حل ہے۔بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے حوالے سے ترجمان نے کہاکہ پانچ اگست دوہزار انیس کے بھارت کے غیرقانونی اوریکطرفہ اقدامات سے کشمیریوں کی زندگیاں اور روزگاربری طرح متاثر ہوا ہے ۔ترجمان نے کہاکہ بھارت مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب بدلنے کے مذموم عزائم جاری رکھے ہوئے ہے جو چوتھے جنیوا کنونشن سمیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت پہلے ہی چونتیس لاکھ جعلی ڈومیسائل سرٹیفیکٹ جاری کرچکا ہے ۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں غیرجانبدارکمیشنوں اورانسانی حقوق کی تنظیموں نے بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر اور سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مجرموں کے احتساب نہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.