- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
بھارت میں خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ منظرعام پر آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکے نے 21 سالہ لڑکی کو چلتی ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا جس سے اس کے سر پر شدید چوٹ آئی اور 12 ٹانکے لگانے پڑے۔
سی سی ٹی وی کیمروں نے کھر ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے کو ریکارڈ کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم لڑکی کو دھکا دینے کے بعد فرار ہوگیا جسے 12 گھنٹے بعد حراست میں لے لیا گیا اور اس کی شناخت سومیدھ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک سینئر پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ 2 سال پہلے لڑکا اور لڑکی ایک ہی جگہ پر ملازمت کرتے تھے اور انکے درمیان دوستی بھی تھی۔ لڑکی کو جب معلوم ہوا کہ لڑکا نشے کا عادی ہے تو اس نے خود کو اس سے دور کرلیا۔ اس کے باوجود ملزم لڑکی کو پریشان کرتا رہا۔
پولیس کے مطابق لڑکے نے لڑکی کو دھکا دینے سے پہلے اسے قتل کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.