- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Social Arena
کس ملک ميں مردوں کو شادی کے ليے بيگمات کی تلاش ميں دشواری ہوتی ہے ایسے حالات میں جبکہ کچھ مرد اپنے خاندان کا بوجھ اٹھانے اور ذمہ داری سے کتراتے ہیں۔سعودی جریدے الرجول کے مطابق دنیا میں 15 سے زائد ممالک ایسے ہیں جہاں مردوں کو شادی کے لیے بیگمات کی تلاش رہتی ہے اور وہ بڑی مشکلات کا سامنا کرتے ہیں حالانکہ ان ممالک میں عورتوں کی شرح مردوں سے کوئی زیادہ کم نہیں ہے۔
ان ممالک میں مردوں اورعورتوں کی شرح برابر ہے بہ نسبت ان ممالک کے جہاں عورتیں کم ہیں اور مرد کےلیے بیوی کا حصول دشوار ہوتا ہے، جیسا کہ لیبیا میں کئی سالوں سے عورتوں کی تعداد کم ہوچکی ہے۔ جہاں 07.1 فیصدمرداور 00.1 فیصد عورتوں کی تعداد ہوچکی ہے۔
کچھ ایسا ہی افریقہ میں ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی بڑی وجہ لوگوں کی خاندانی لڑائیاں ہیں جن کی وجہ سے عورتیں پڑوسی ممالک میں جانے پر مجبور ہوگئیں تاکہ اپنی جان بچا سکیں۔
افغانستان میں بھی حالت اس سے مختلف نہیں ہیں۔
فلپائن کو بھی اس وقت مردوں کے مقابلے میں عورتوں کی قلت کا سامنا ہے جہاں عورتوں کی بڑی تعداد معاشی حالات کے پیش نظر نظرروزگار کے حصول کےلیے دیگر ممالک میں جا چکی ہے۔
اس فہرست میں آئس لینڈ اور ناروے بھی شامل ہیں جو صنفی فرق سے دوچار ہیں۔ جن کی حکومتیں اس وقت ایسے اقدامات شروع کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جن سے مردوں کو شادی کرنے میں سہولت ہو اسی طرح غیرشادی شدہ خواتین کو اپنے ملک منتقل ہونے کی تاکید بھی کی جا رہی ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.