Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10587
    admin
    Keymaster

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہ علامہ محمد اقبال برصغیر کے مسلمانوں کے بڑے محسن تھے جنہوں نے مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا خواب دیکھا اور بعد ازاں انکا خواب شرمندہ تعبیر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال بہت بڑے مفکر تھے جنہوں نے اپنی تحریروں اور شاعری کے ذریعے مسلمانوں کو اتحاد کا درس دیا۔

    صدر مملکت نے کہاکہ علامہ اقبال نے مسلمانوں میں انقلابی روح پھونکی اور مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کیلئے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ شاعر مشرق کے فلسفہ خودی پر عمل کرکے ہم ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔

    صدر مملکت نےکہا کہ ہمارے اہل وطن اور خصوصاً نوجوان نسل ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں جس سے جدید دور میں مسلم امہ کو درپیش مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوخوشحال ملک بنانے کیلئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اسلام کے بارے میں علامہ محمد اقبال کے افکار اور ان کے فلسہ خودی، جو کہ عزت نفس اور انسانی وقار پر یقین رکھتے ہیں،پر عمل پیرا ہوں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.