• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10810
    Syed Muhammad
    Moderator

    اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ شب شام میں ایران کی قدس فورس سے تعلق رکھنے والے اہداف اور شامی فوج پر فضائی حملے کیے ہیں۔

    ڈی ڈبلیو کے مطابق  اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ فضائی حملے اس وقت کیے گئے جب اسرائیلی فوج کو گولان کی مقبوضہ پہاڑيوں کے قریب سڑک کنارے رکھے دھماکہ خيز مواد کا پتہ چلا۔ شام کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملے میں اس کے تین فوجی اہلکار مارے گئے۔

    شامی حالات پر نظر رکھنے والے گروپ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے شامی اہلکاروں کی تعداد 10 ہے۔

    اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے مطابق ان فضائی حملوں میں مخصوص فوجی اہداف، گوداموں، ہیڈ کوارٹروں اور فوجی احاطوں کو نشانہ بنایا گیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.