- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by
Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کراچی (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی کی کرکٹ کے میدانوں میں دوبارہ واپسی، کپتان بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ آل راونڈر شاہد آفریدی جلد ہی ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدانوں میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لنکا پریمیئر لیگ کے پلیئر ڈرافٹس میں شاہد آفریدی کو گال گلیڈی ایٹرز ٹیم کی کپتانی سونپ دی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے گال گلیڈی ایٹرز کی ٹیم خرید رکھی ہے۔ شاہد آفریدی کے علاوہ سرفراز احمد، وہاب ریاض اور دیگر کئی پاکستانی کھلاڑی بھی لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔
کرونا وائرس وبا کی وجہ سے لنکا پریمیئر لیگ کے انعقاد میں تاخیر ہوئی، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ رواں برس کے آخر میں سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا انعقاد ممکن ہوگا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use