Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9256
    Zaid
    Moderator

    اسلام آباد(این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمدالمالکی نے خیرسگالی ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی پیش ہائے رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اور سعودی عرب کےدرمیان گہرے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم امہ میں سلطنت کی قیادت کے روایتی کردارکو اجاگر کیا۔

    انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی صحت کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

    وزیر خارجہ نے حوثی ملیشیاکے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے یہ حملے فی الفور روکنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے سلامتی اور جغرافیائی سالمیت کے لئے کسی بھی خطرے کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ یک جہتی اور اس کی حمایت کے پاکستانی موقف کا اعادہ کیا۔ ۔

    سعودی عرب کے سفیر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مختلف شعبہ جات میں پاک سعودی بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کیا۔

    دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان بہترین تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے سفیر نے زوردیا کہ سلطنت سعودی عرب دوطرفہ تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھے گی۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.