Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #18237
    admin
    Keymaster

    راولپنڈی :سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نےپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے کے باوجود پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کردیا۔

    شعیب اختر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں دیکھ رہا تھا کہ بابر اعظم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا جائے گا’۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتوار کے روز آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو8 وکٹوں سےتشکست دے کر پہلی بار ٹرافی اپنے نام کی۔

    آئی سی سی کی جانب سے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو ایونٹ میں مجموعی طور پر 289 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم نے ٹی 20ورلڈکپ میں 6 اننگز میں 4 ففٹیز کی مدد سے 303 رنز بنائے اوروہ ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.