Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 4 weeks ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8211
    admin
    Keymaster

    ضلع شمالی وزیرستان میں آج خفیہ اطلاع پرکی گئی ایک کارروائی کے دوران چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

    راولپنڈی: ارضِ پاک سے فسادیوں کے خاتمے کے مشن میں فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔ امن کے چار دشمن بھی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینیٹائزیشن فورس نے آج صبح میران شاہ کے نزدیک ویزداسہ میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کی۔ فوج نے جونہی علاقے کو محاصرے میں لیا، دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔

    سیکورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں چار جوان بھی شہید ہوگئے۔

    بعد ازاں سینیٹائزیشن فورس نے علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ آپریشن انٹیلی جنس انفارمیشن کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ شہدا میں سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد شہباز یاسین، سپاہی راجا وحید احمد اور سپاہی محمد رضوان خان شامل ہیں۔

    • This topic was modified 4 weeks ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.