Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 months ago by admin.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10876
    admin
    Keymaster

    فوٹو آئی ایس پی آر

    شمالی وزیرستان میں معلومات پر مبنی آپریشن  کے دوران چار  دہشت گرد مار گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا جوان سپاہی صدام شہید جبکہ دو جوان زخمی ہو گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ رات سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشت گروں کی پناہ گاہ پر آپریشن کیا جس   میں چاروں دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جیسے ہی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا دہشت گردوں نے علاقے سے فرار ہونے کے لیے فائرنگ شروع کردی، تاہم اس دوران فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    بیان میں کہا گیا کہ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک سپاہی صدام شہید ہوگیا جبکہ 2 جوان زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی صدام کی عمر 27 سال اور ان کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے کرک سے ہے۔

    خیال رہے کہ وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین اکثر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے حالیہ مقابلوں کے دوران متعدد اہم دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ پاکستانی فوجی جوانوں نے بھی اس دوران جام شہادت نوش کیا ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.