- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ترکی اور روس کے کاراباخ میں جنگ بندی کی نظار ت کے لئے مشترکہ مانیٹرنگ سینٹر کے قیام کے معاہدے پر دستخط کے بعد آرمینیا کے وزیر اعظم نے شکست کے پروانے پر دستخط کر دیے ،جس پر آرمینیا کی عوام نے شدید غم و غصّے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے وزیر اعظم کو غدار کا لقب دیدیا۔
آرمینیائی عوام وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے توڑ پھوڑ کی اور غدار غدار کے نعرے لگاتے رہے، آرمینین فورسز نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے سینکڑوں افراد کو گرفتار کر لیا ،اہم عمارتوں کی خفاظت کیلیے اسپیشل فورس تعینات کردی گئی۔
آذربائیجان نے روس کا جنگی ہیلی کاپٹر مار گرایا
شکست تسلیم کرنے پر آرمینیا میں مظاہرے پھوٹ پڑے،، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، گلیاں وزیراعظم غدار ہے ، کے نعرے سے گونجتی رہیں، استعفیٰ کا مطالبہ بھی زور پکڑ گیا، آرمینین فورسز نے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کیا، متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اہم عمارتوں کے سامنے پولیس اہلکار تعینات کردئے گئے۔
جبکہ دوسری جانب وزیر اعظم نیکول پیشنیان کا معاہدے کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ڈیل نہ کرتے تو کاراباغ کا تھوڑا بہت علاقہ بھی ہاتھ سے نکل جاتا۔
سکاٹ لینڈ میں بچوں کو تھپڑمارنا جرم قرار
معاہدے کے تحت روس نے امن فوج کاراباخ میں تعینا ت کردی، فوجی دستوں نے لاچن راہداری کا کنٹرول سنبھال لیا، اہم شاہراہ آرمینیا اور کاراباخ کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.