- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
شیخ کے امیر نواف الاحمدالصباح نے پارلیمانی انتخابات کے بعد آج شیخ صباح الخالد الصباح کو دوبارہ وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔
سرکاری ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح نے شیخ الصباح کو ہدایت کی ہے کہ وہ منظوری کیلئے نئی کابینہ کے اراکین کو نامز دکریں۔
مشرقی بحیرہ روم پر دھمکیوں،بلیک میلنگ کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے،اردوان
سرکاری میڈیا نے کہا کہ فرمان کے مطابق نئی کابینہ کی حتمی منظوری امیر دیں گے۔ شیخ صباح الخالد الصباح کو گزشتہ سال 19 نومبر کو حکومت کی سربراہی سونپی گئی تھی۔
واضح رہے کہ شیخ نواف الاحمد الصباح نے 91 سالہ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد 30 ستمبر کو کویت کے نئے امیر کی حیثیت سے پارلیمنٹ میں حلف اٹھایا تھا۔
سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کو واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں ،وزیراعظم کا حکم
کویت کے 83 سالہ نئے امیر نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے دفتر میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ خطے کے ممالک کی خوشحالی، استحکام اور سلامتی کے لیے کام کریں گے جس پر اراکین پارلیمنٹ نے ان سے بھرپور یک جہتی کا اظہار کیا تھا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.