• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11110
    Shaista Khan
    Participant

    دبئی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی برج خلیفہ پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان نے سمای رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر برج خلیفہ پر چڑھنے کے بعد ویڈیو شیئر کی جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    ’ویڈیو میں دبئی کے ولی عہد شہزادہ برج خلیفہ کے بالکل اوپر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔‘

    اردن کو یروشلم میں مقدس مقامات پر کنٹرول کھونے کا خدشہ

    ویڈیو میں شیخ ہمدان نے کیمرے کے ذریعے بلندی سے نیچے کی جانب دبئی کا خوب صورت منظر دکھایا، انہوں نے افق پر چمکتا ہوا چاند بھی دکھاایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fazza (@faz3)

    شیخ ہمدان نے عمارت کی بلندی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’828 میٹر بلندی پر چڑھنے کے بعد جوش و خروش۔‘

    اسرائیلیوں کے لئے متحدہ عرب امارات کے سیاحتی ویزے کا اجرا شروع ہوگیا 

    مذکورہ ویڈیو شیخ ہمدان نے دوپہر کے شیئر کی جسے ایک گھنٹے میں چار لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوئے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل دبئی کے ولی عہد نے انسٹاگرام پر سورج گرہن کی تصاویر بھی شیئر کیں انہوں نے لکھا کہ دبئی کے شہری 172 سال بعد ایسا منظر دیکھ رہے ہیں اور اب اس طرح سورج کو گرہن 83 سال بعد لگے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.