› Jirga › South Asia
- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
November 19, 2020 at 5:16 pm #10821
Zaid
Moderatorممبئی: بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی اتحادی شیو سینا کے ایک رہنما نے مبینہ طور پر ممبئی کی ’کراچی سویٹس‘ شاپ کے مالک سے دکان کے نام سے لفظ کراچی نکلوا دیا۔انڈین خبررساں ادارے اے این آئی کے مطابق مقامی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں شیوسینا کے رہنما نتن نندگاؤکر ممبئی کے باندرہ ویسٹ میں واقع کراچی سویٹ شاپ کے مالک کو کہتے ہیں کہ وہ نام ’کراچی‘ کو تبدیل کریں۔خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں مبینہ تنبیہہ کرتے ہوئے شیوسینا کے رہنما کہتے ہیں کہ ’ہم مہلت دے رہے ہیں تمہیں یہ کرنا ہو گا۔ کراچی کو مراٹھی زبان کے کسی لفظ سے بدل لو‘۔
#WATCH | Video of a Shiv Sena leader asking a sweet shop owner to change its name has gone viral. The incident reportedly took place at Karachi Sweets located in Mumbai’s Bandra West. pic.twitter.com/rWtn9J2gHG
— Hindustan Times (@htTweets) November 19, 2020
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیوسینا رہنما کے اس مطالبے پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تو کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنے انداز میں اس کا دفاع کیا۔
گفتگو کا حصہ بننے والے کچھ شرکا ایسے بھی تھے جنہوں نے صرف ایک دکان کے نام سے لفظ کراچی نکلوانے کا ذکر کیا تو لکھا کہ یہاں بہت سے ایسی دکانیں ہیں جن کے ناموں میں کراچی، لاہور، ملتان وغیرہ کا ذکر ہے۔
کچھ صارفین نے ایک قدم آگے بڑھ کر انڈین تاجروں کی دکانوں کے ناموں میں پاکستانی شہروں کے ذکر کے پس پردہ وجوہات تک پہنچنے کی کوشش کی۔ ایسے ہی ایک صارف نے لکھا ’شیو سینا اپنے رہنما کو ٹیوشن کلاسیں دلواؤ۔ ہجرت کرنے والے سندھیوں کے بہت سے کاروبار ایسے ہیں جن کے ناموں میں کراچی شامل ہے۔
Karachi bakery and karachi sweets have been in mumbai since last 60 years. They have nothing to do with Pakistan . It makes no sense to ask for changing their names now.Demand for changing their name is not shivsena’s official stance.
— Sanjay Raut (@rautsanjay61) November 19, 2020
نام کی تبدیلی کے لیے کی گئی تنبیہہ سے متعلق یہ گفتگو جاری تھی کہ اسی دوران انڈین خبررساں ادارے نے ایک اور ٹویٹ میں بتایا کہ ’مبینہ طور پر باندرا ویسٹ کی دکان کے مالک نے شیو سینا رہنما کی جانب سے نام سے لفظ کراچی ہٹانے کے مطالبے کے بعد کراچی کو چھپا دیا ہے‘۔
اس نئی پیشرفت پر تبصرہ کرنے والے کچھ صارفین نے انڈین کتابوں، سڑکوں اور مقامات کے ناموں سے مغلوں کے نام ہٹانے کا مطالبہ کیا تو کچھ ایسے بھی تھے جو بی جے پی کی ریاستی وزیراعلی کا ذکر نکال لائے۔ -
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.