Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12534
    Farhan Khan
    Participant

    امریکی محکمہ خارجہ کے اردو کے ترجمان زید تارڑ نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن مسئلہ کشمیر کا فوری حل چاہتے ہیں۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ صدر جوبائیڈن نے اس بات کو واضح کر دیا ہے کہ امریکہ کے لئے انسانی حقوق ایک بنیادی مسئلہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کو سمجھتا ہے کہ کشمیر انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اورہم چاہتے ہیں کہ کشمیر میں موبائل سروس اور فور جی انٹرنیٹ فوری طور پر بحال ہوں۔

    زید تارڑ لندن میڈیا حب کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہیں جہاں وہ جنوبی ایشیا میں ذرائع ابلاغ کے امور سنبھالتے ہیں۔

    دوسری طرف بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں اٹھارہ ماہ سے تیز رفتار انٹرنیٹ پر عائد پابندی کو ہٹایا لیا گیا ہے۔

    محکمۂ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری شالین کابرا نے بتایا کہ تیز رفتار فور-جی انٹرنیٹ سروسز کو جموں و کشمیر کے سب ہی 20 اضلاع میں بحال کیا گیا ہے۔

    گزشتہ سال اگست میں حکام نے جموں و کشمیر کے دو اضلاع ادھم پور اور گاندربل میں تیز رفتار انٹرنیٹ سروسز کو تجرباتی طور پر بحال کیا تھا تاہم علاقے کے باقی 18 اضلاع میں یہ پابندی جاری تھی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.