• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 month ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10314
    Syed Muhammad
    Moderator

    انقرہ (ویب ڈیسک): ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ انقرہ کے ملت کنونشن سینٹر میں عید میلاد النبیﷺ کے افتتاحی پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔

    ہم نیوز نے ترک ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے خطاب میں عالمی سربراہوں سے درخواست کی کہ اگر فرانس میں مسلمانوں کے خلاف ظلم روا رکھا جا رہا ہے تو ہم سب کو مل کر اس کی تلافی کرنی چاہیے۔

    صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ روز فرانس کے صدر کو ذہنی مریض قرار دیتے ہوئے ان کے معائنے کا مشورہ دیا تھا جس پر فرانس نے ترکی سے اپنا سفیر واپس بلانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

    ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب ایردوان نے عوام الناس سے گزارش کی ہے کہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔

    This article originally appeared on Hum News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.