- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Social Arena
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مطالعے کے فروغ کے لیے 10 بہترین کتابیں تجویز کر دیں۔
صدر مملکت نے نوجوان نسل اور عوام میں مطالعے کے فروغ کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں 10 کتابوں کو اہم قرار دیا گیا۔
ڈاکٹر عارف علوی نے سیرت طیّبہ، سیاست، معیشت، تاریخ، فزکس، کمپیوٹر سائنس اور حالات حاضرہ سے متعلق کتابیں مطالعے کے لیے تجویز کیں جبکہ بھارت کی اندرونی سیاسی صورتحال اور مسلمانوں کی حالت زار سے متعلق کتب بھی فائدہ مند قرار ديں۔
کتابوں کے مطالعے سے انسان کا نقطہ نظر وسیع ہوتا ہے اور اسے اپنے تعصبات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے، صدر عارف علوی
میں اپنے حاصل کیے گئے علم کو اپنی تقاریر کے ذریعے لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کرتا ہوں، صدر عارف علوی
(2)#FavBooksOfPresident pic.twitter.com/XUFuBwC9yR— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) January 31, 2021
ویڈیو پیغام ميں صدر مملکت نے کہا کہ کتب بینی کے شوق کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ مطالعے سے تعصبات پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔علم کے حساب سے ہمارے پاس مطالعہ کا وقت کم ہوتا ہے لیکن ہمیں کتب بینی کے لیے وقت نکالنا چاہیئے۔
عارف علوی نے کہا کہ وہ حالاتِ حاضرہ اور کمپیوٹر سائنس سے متعلق کتب پڑھتے ہيں۔ دوران سفر اور دیگر فارغ اوقات میں مطالع کے دوران اہم نکات بھی قلمبند کرتے ہيں۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.