Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15065
    Shaista Khan
    Participant

    کراچی: گزشتہ روز کراچی میں پی کے 8303طیارہ حادثہ کی پہلی برسی کے موقع پر سہہ پہر دو بج کر 44 منٹ پر پی آئی اے سٹاف نے ملک بھر کے ائیرپورٹس پر سوگ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس دوران تمام حاضر ڈیوٹی اسٹاف شہداء کے احترام میں ساکت کھڑا رہا اور بعد میں فاتحہ خوانی کی گئی۔ مرحومین کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی گئیں۔

    اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ 22 مئی پی آئی اے کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، اپنی قوت اور استطاعت میں تمام ایسے اقدامات لے لئے گئے ہیں کہ کبھی ایسا دن دوبارہ نہ دیکھنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ سیفٹی مینجمنٹ سسٹم کا نظام پہلے سے بہت طاقتور اور زیادہ فعال انداز میں کام کررہا ہے۔

    اس سے قبل پی آئی اے کارکنان کی جانب سے رمضان کے آخری عشرہ میں جمعہ کے دن بھی قرآن خوانی اور خصوصی دعا منعقد کی گئی تھی۔تاہم حادثہ کے شکار بیشتر مسافروں کے لواحقین کو ایک سال گزر جانے کے باوجود پی آئی اے کی جانب سے کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، جبکہ ترجمان پی آئی اے نوائے وقت کی جانب سے  رابطہ کرنے پر جواب دینے سے گریز کر رہے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.