• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14834
    Farhan Khan
    Participant

    تصادم کے بعد چھوٹا طیارہ پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اتر گیا، فوٹو: ویڈیو گریب

    ڈینور: امریکا میں دوران پرواز دو طیاروں کا تصادم  ہوا تھا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم اب اس حادثے میں ایک چھوٹے طیارے کی پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر محفوظ طریقے سے اترنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے ’’سرس ایس آر 22‘‘ کو فضا سے پیراشوٹ کے ذریعے میدانی علاقے میں اترتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

    تصادم اور اس کے بعد پیراشوٹ کی مدد سے کی گئی ’’ ہنگامی لینڈنگ‘‘ میں جہاز کو معمولی نقصان پہنچا اور دونوں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ رہے جب کہ یہ طیارہ فضا میں جس مال بردار طیارے سے ٹکرایا تھا وہ ایئرپورٹ پر بحفاظت اتر گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کارگو جہاز اور ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے درمیان تصادم 12 مئی کو ہوا تھا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.