- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)
Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
پاکستان نے عالمی برادری اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ بھارت میں انتہا پسند ہندو توا حکومت کے ہاتھوں اسلامی ثقافتی مقامات کو محفوظ بنانے میں کردار ادا کریں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے آج تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے اٹھائیس برس مکمل ہونے پر بھارت پر زور دیا کہ اقلیتوں خاص طور سے مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بابری مسجد کیس میں بھارتی سپریم کورٹ کا ادھورا فیصلہ نہ صرف انصاف کی بجائے مذہبی تعصب بلکہ آج کے بھارت میں بڑھتی ہوئی اکثریت پسندی کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ1992ء میں تاریخی بابری مسجد کو مسمار کرنے والے مجرموں کی حالیہ بریت کا شرمناک فیصلہ نا انصافی کی ایک اور بدترین مثال ہے۔
ترجمان نے کہا کہ نئے ہندو توا نظریے پر قائم بی جی پی حکومت بھارت کو ہندو راشٹرا میں تبدیل کر رہی ہے جو کہ دنیا کی نام نہاد جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.