Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9457
    admin
    Keymaster

    ویب ڈیسک: عالمی یوم جمہوریت آج (منگل) دنیابھرمیں منایا جارہاہے جس کامقصد دنیامیں جمہوری حالات کاجائزہ لینے کے لئے ایک موقع فراہم کرناہے۔

    انسانی حقوق کے لئے آزادی کی اقداراورحق رائے دہی کے ذریعے باقاعدگی اور حقیقی انتخابات کاانعقادجمہوریت کے لازمی عناصرہیں۔

     قومی اسمبلی کے سپیکراسدقیصراورڈپٹی سپیکرقاسم خان سوری نے کہاہے کہ جمہوری اداروں کا تسلسل اوراستحکام ملکی ترقی کے لئے ناگزیرہے۔

    آج (منگل) جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغامات میں انہوں نے کہاکہ جمہوریت اظہاررائے کی آزادی سمیت بنیادی انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔

    سپیکراسدقیصرنے کہاکہ جمہوریت کے ذریعے ہی ملک کوعوام کے بہترین مفاد میں ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پرگامزن کیاجاسکتاہے۔

    انہوں نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور پارلیمانی اقدامات کے ذریعے عوام کے مسائل حل کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

    ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی نے اپنے پیغام میں کہاکہ جمہوریت ہی وہ راستہ ہے جوملکی معاملات میں عام آدمی کی شمولیت کو یقینی بناتاہے۔

    انہوں نے کہاکہ جمہوری عمل میں عدم تسلسل سے ملک کی ترقی کاعمل متاثر ہواہے۔

    انہوں نے علاقائی وعالمی برادری سے اپیل کی کہ کشمیریوں کی آزادی کے بنیادی حق کے حصول میں مدد دی جائے۔

    اس عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزنے کہاکہ اس وقت دنیاکوروناوائرس سے نبردآزما ہے۔ جمہوریت، معلومات کے آزانہ پھیلائو کویقینی بنانے ، فیصلہ سازی میں شراکت اوراحتساب اس وباء سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.