• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10779
    Syed Muhammad
    Moderator

     عامر خان کا کہنا تھا کہ روڈ گیلی تھی جس وجہ سے ان کی گاڑی قابو سے باہر ہوگئی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

    باکسر عامر خان نے برطانیہ میں اپنی 90 ہزار پاؤنڈز کی مرسڈیز گاڑی ایک بیریئر میں مار دی۔

    انہوں نے سوشل میڈیا پر اتوار کو بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث روڈ گیلی تھی جس وجہ سے ان کی گاڑی قابو سے باہر ہوگئی۔

    33 سالہ باکسنگ چمپئین نے اپنی گاڑی کی ٹکر کے بعد کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ‘موٹروے پر گاڑی جب بیریئر پر لگی تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ باکسنگ کے دوران انہیں ایک باری میں کئی مرتبہ مارا گیا۔ جسے ‘کامبو شاٹ’ کہا جاتا ہے۔’

    ویڈیو میں عامر خان کی گاڑی کا بمپر نیچے لٹکتا ہوا نظر آرہا ہے، جبکہ مدد کے انتظار میں ان کی گاڑی کی ہیزرڈ لائٹ چل رہی تھی۔

    انہوں نے گذشتہ رات برطانیہ میں ایم سکس موٹروے پر جنکشن 12 اور 13 کے درمیان اپنی گاڑی مار دی تھی۔

    تاہم اس بارے میں پوسٹ کرنے کے بعد انہوں نے خدا کا شکر بھی ادا کیا کہ وہ محفوظ رہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.