- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان کے انکشافات پر چیف جسٹس کے سوموٹونوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری نے شیخ رشید اور شہبازگل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ن لیگی عہدیداروں نے سوموٹو نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی، عدلیہ کو نشانہ بنایا،عدالت کو ان لیگی رہنماﺅں کو بھی بلانا چاہئے۔
فوادچودھری کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ عدالتوں کو متنازعہ کیا جائے،ان کاکہناتھا کہ گلگت بلتستان کی بار ایسوسی ایشن سے ان جج صاحب کی ریپوٹیشن پوچھی جائے، ان جج صاحب کو ن لیگ نے 2015 میں گلگت بلتستان میں لگایا،چیف جسٹس کے سومونوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ ن لیگی عہدیداروں نے سوموٹو نوٹس لینے کے بعد پریس کانفرنس کی، عدلیہ کو نشانہ بنایا،عدالت کو ان لیگی رہنماﺅں کو بھی بلانا چاہئیے۔
فوادچودھری نے کہا ہےکہ ن لیگی رہنماﺅں کا سوموٹو کے بعد پریس کانفرنس کرنا نہیں بنتا تھا،عدالتوں پر حملے ن لیگ کی تاریخ رہی ہے ،مضحکہ خیز شگوفہ ہے کہ چیف جسٹس نے چائے پیتے ہوئے فون کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اتحادیوں کے انتخابی اصلاحات پر تحفظات سنے گئے ،تمام اتحادیوں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بدھ کو 2 بجے طلب کیا جائے گا۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.