• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10717
    Shaista Khan
    Participant

    چین کی آن لائن کاوبار کرنیوالی کمپنی علی بابا کا کہنا ہے اُس نے ذیلی اداروں کی 16 لاکھ اشیاء کی قیمتوں پر رعایت دی تھی، جس کی وجہ سے بدھ کے روز تک اس نے صرف ایک دن میں آن لائن خریداری میں 56 ارب ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔ 

    دنیا میں فروخت کے سب سے بڑے ایونٹ پر علی بابا نے امریکا میں بلیک فرائیڈے اور سائبر منڈے پر ہونیوالی خریداریوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ علی بابا کی فروخت ایمازون سے 16 گنا زیادہ تھی۔ 

    اس کارکردگی کو علی بابا گروپ ہولڈنگ لمیٹڈ کیلئے ایک ممکنہ بہتری کے طور پر بھی دیکھا جارہا ہے، کیونکہ گزشتہ ہفتے اس کے حصص کی قدر میں 10 فیصد کمی ہوئی تھی۔ 

    کمپنی نے اپنی فروخت کا آغاز کم پہچان رکھنے والے برانڈوں کی تشہیر کے ذریعے کیا تھا۔ کمپنی نے قیمتوں میں چھوٹ یکم نومبر سے لے کر تین نومبر اور مقبول عام 11 نومبر کے دنوں تک کیلئے مقرر کی تھی۔ 

    This article originally appeared on Samaa TV

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.