Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7888
    admin
    Keymaster

    راولپنڈی: (ویب ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے سپہ سالار کا استقبال کیا، آرمی چیف اپنے خطاب میں کہا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اظہار خیال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق سپہ سالار نے شرکاء سے پاکستان میں مستقل امن پر اپنا ویژن دیا، ملک میں دیر پا امن سے متعلق بات چیت کی اور ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجزپرتبادلہ خیال کیا گیا۔
    آرمی چیف نے نیشنل سکیورٹی اور وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اندرونی و بیرونی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ریاستی اداروں کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے۔ تمام درپیش چیلنجز جامع قومی حکمت عملی کا تقاضا کرتے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج ملک میں امن کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھائے گی، ملکی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے پاک فوج مسلسل کوشاں رہے گی، عوام کی حمایت کیساتھ ملکی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا کہ ملک کے دفاع اور سکیورٹی کے لیے قومی حمایت کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتے رہیں گے۔ ملک میں دیرپا محفوظ ماحول دینے کے لیے پاک فوج ہر ممکن کوشش کرتی رہے گی۔
     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.