- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Social Arena
لندن (ویب ڈیسک) برطانوی کمپنی نے لوگوں کو اپنا غصہ ٹھنڈا کرنے کے لیے گاڑیاں تباہ کرنے کی منفرد پیش کش کی جس کو متعدد شہریوں نے قبول کر کے درجنوں کاریں تباہ کردیں۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پرانی گاڑیوں کو اچھے داموں خریدنے والی اسکریپ کمپنی نے 2020 سے نالاں افراد کے غصے کو کم کرنے کے لیے منفرد پیش کش کی۔
اینڈرائیڈ کی گیارہ اپیلیکیشنز خطرناک قرار
اسکریپ کار کمپنی نے شہریوں کو پیش کش کی کہ اگر وہ بہت زیادہ غصے میں ہیں تو آن لائن فارم بھریں اور پھر اپنا غصہ منفرد طریقے سے اتاریں۔ کمپنی نے درخواست گزاروں کے ایک گروپ کا انتخاب کیا جنہیں اپنے گودام مدعو کیا۔
شہری جب یارڈ پہنچے تو کمپنی کی جانب سے انہیں اسلحہ اور گولیاں فراہم کی گئیں اور ہدایت کی گئی کہ وہ سامنے کھڑی گاڑیوں کو جس انداز سے چاہیں تباہ کردیں۔
بیوی سے جھگڑا، سفاک باپ نے 5 بچوں کو نہر میں پھینک کر مار ڈالا، ملزم گرفتار
اسکریپ کمپنی نے ان تمام گاڑیوں پر 2020 درج کیا ہوا تھا تاکہ شہریوں کا غصہ کم کیا جاسکے۔ یارڈ پہنچنے والے شہریوں نے فائرنگ کر کے گاڑیاں تباہ کیں اور جو بچ گئیں انہیں ٹینکر تلے روندا گیا۔
کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ’کرونا اور دیگر وجوہات کی وجہ سے سال 2020 بہت سارے لوگوں کے لیے خوفناک ثابت ہوا جس کی وجہ سے وہ غصے سے بھرے ہوئے ہیں‘۔
امریکا نے چین کیساتھ ایکسچینج پروگرام معطل کردیا
اعلامیے کے مطابق ’شہریوں کے غصے کو کم کرنے کے لیے اُن سے ہی گاڑیاں خریدی گئیں اور پھر انہیں پیش کش کی گئی کہ وہ اپنا غصہ گاڑی پر نکال کر انہیں اپنے ہاتھوں سے تباہ کریں‘۔
This article originally appeared on ARY News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.