- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
لاہور: قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میںکل بروز جمعرات دوبارہ طلب کرتے ہوئے اقامہ کی کاپیاں اور ملازمت کی درخواست ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف کو غیر ملکی اقامہ کیس میں دوبارہ طلب کرلیا ، خواجہ آصف کودستاویزات سمیت 22 اکتوبر دن 2 بجے طلب کیا گیا ہے۔ 2004ء سے 2017ء کے دوران اقامہ کی کاپیاں، ملازمت کے لئے دی گئی درخواست کی کاپی جبکہ ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔
نیب کا کہنا ہے کہ بطور کنسلٹنٹ کتنی تنخواہ وصول کی اور رقم کس بنک اکاونٹ میں جمع ہوئی بتایا جائے، رقوم کی منتقلی اور کمپنی کی طرف سے سہولیات کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔نیب کی جانب سے نوکری کی درخواست اور اقامہ ایگریمنٹ ہمراہ لانے کاکہاگیاہے جبکہ نوٹس میں یہ بھی پوچھا گیاہیکہ اقامہ کی مدت میعاد کب ختم ہوئی۔
This article originally appeared on Neo News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use